چیف جسٹس اب بس۔ اے این پی خیبر پختونخوا نے اہم اعلان کردیا
چیف جسٹس اب بس۔
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے استفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے استفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے
جبکہ بصورت دیگر عدلیہ کی آزادی کی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے
اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ
پڑحیں ؛ پی کے7 سوات ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کامیاب،اے این پی نے نتائج مسترد کر دیئے
چیف جسٹس اب بس ۔ استعفیٰ دیں ، اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں ، ہم اسلام آباد آرہے ہیں،
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔ ْ
عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے،
عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے
پڑحیں؛ نیازی صاحب پشاور میں بیٹھ کر نظام چلانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے،ایمل ولی خان
۔خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد
وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور استفیٰ دینے کا مطالبہ کیا یہ مطالبہ حکمران سیاسی جماعت کیجانب
سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی جانب سے کیا گیا
چیف جسٹس اب بس۔
ہمارے بیورو چیف کے پی کے سے رابطے کیلئے وٹس ایپ بٹن کا استعمال کریں۔ شکریہ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ