چیئرمین پی ٹی آئی آپریشن تھیٹر منتقل، نشانہ صرف عمران خان تھا، ملزم
اہم خبر/ چیئرمین پی ٹی آئی
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وہ اور پارٹی دیگر رہنماء گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں نو افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بس دوسری جانب عمران خان کو قاتلانہ حملے کے بعد فوری طور پر کنٹینر سے بلٹ پروف گاڑی میں منتقل کرکے جائے وقوعہ سے نکالا گیا اور اس کے بعد انہیں ایمبولینس میں منتقل کرکے شوکت خانم ہسپتال لے جایا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل بورڈ ان کا علاج کرے گا۔
عمران خان پر گولیاں چلانے والے ملزم کا بیان بھی آگیا ویڈیو ملاحظہ کیجئے
پنجاب پولیس کی حراست میں موجود ملزم کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس کا کہنا تھا کہ میرا نشانہ صرف اور صرف عمران خان ہی تھا باقی اور کوئی نہیں تھا ملزم کے ویڈیو بیان میں سنا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور جس دن وہ لاہور سے نکلے اسی روز اسے قتل کرنیکا اردہ کرچکا تھا میں نے سوچا ادھر اذان ہورہی ہے ادھر گانے چلارہے ہیں یہ وقت ہے تو فائرنگ کردی
نیوز اپڈیٹ کی جارہئ ہے
چیئرمین پی ٹی آئی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ