اسلام آبادپاکستانتازہ ترینمعیشت،کاروبار

چیئرمین نیپرا کا فری مارکیٹ متعارف، صارف کو بجلی خریداری کیلئے آزاد کرنیکا عندیہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور: چیئرمین نیپرا کا فری مارکیٹ متعارف، صارف کو بجلی خریداری کیلئے آزاد کرنیکا عندیہ

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وسیم مختارنے کہا ہے توانائی کے شعبہ میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، تاکہ صارف جس کمپنی سے بجلی خریدنا چاہے خرید سکے، دنیا بھر میں فری مارکیٹ کا تصور ہے ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے۔ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے بجلی چوری کو روکنا ہو گا جو بجلی چوری کر رہا ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں انرجی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے

چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ

ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت کو دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔

انرجی پر پرائیویٹ سیکٹر جو کام کرنا چاہ رہا ہے اس بارے ہمیں بھی انفارمیشن کی ضرورت ہے۔

اوور بلنگ کے حوالے سے نیپرا ایکشن لے رہی ہے، روک تھام کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔

سٹاف کیخلاف کارروائی اور پرائیوٹ سیکٹر کو لایا جائے،

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے،

ان سخت فیصلوں پر عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ نیپرا قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں کرتی،

قیمتوں میں اضافہ کی پٹیشن پر عوامی سماعت ہوتی ہے،

عوامی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا جاتا ہے،

نیپرا کوشش کرتی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

چیئرمین نیپرا کا فری مارکیٹ متعارف، ، چیئرمین نیپرا کا فری مارکیٹ متعارف،

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے