چھپ کر سوئیاں کھانا جرم ، سوتیلی ماں نے بچی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے

فیصل آباد (جے ٹی این پی کے) چھپ کر سوئیاں کھانا جرم

فیصل آباد میں سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد کا شکاربچی گھر سے فرار ہوگئی،بچی کو پناہ دینے والے شہری نے

گھر سے فرار ہونے والی زخمی بچی کا ویڈیو بیان وائرل کردیا۔ ویڈیو بیان میں زخمی بچی کا کہنا ہے کہ چْھپ

کرسویاں کھانے پر سوتیلی ماں نے تشدد کیا۔

زخمی بچی کے مطابق، سوتیلی ماں نے ریکارڈنگ سے اْسے پکڑا، سر اور آنکھ پر ڈنڈے مارے، سوتیلی ماں

تشدد کرتی ہے۔وائرل ویڈیو کے حوالے سے پولیس کا رد عمل بھی سامنے آیاجس میں پولیس کا کہنا ہے کہ

چائلڈ پروٹیکشن کی مدد سے بچی کوحفاظتی تحویل میں لینے کے لیے کارروائی جاری ہے.

یہ بھی پڑھیں: آخر کب تک۔۔۔؟

جبکہ بچی کے والد کوحراست میں لے لیا ہے۔بچی کا جرم بس یہی تھا کہ اس نے چھپ کر سوئیاں کھائیں

تھیں کہ سوتیلی ماں نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، بہیمانہ تشدد کرکے زخمی کر ڈالا.

متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ والد نے ماں کو طلاق دے دی، سوتیلی ماں چارپائی سے باندھ کرمارتی ہے۔بچی مار

کھانے کے ڈرسے گھر سے بھاگ گئی، بھائی بھی مارکی وجہ سے گھر چھوڑ گیا تھا۔

پولیس اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ننھی

بچی کو علاج معالجہ کے لیے لے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چھپ کر سوئیاں کھانا جرم

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: