چوہدری محمود صادق دھوتھڑ پی بی سی اے کے انٹرنیشنل کمشنر منتخب
حافظ آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: چوہدری محمود صادق دھوتھڑ
صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے چوہدری محمود صادق دھوتھڑ پاکستان بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے انٹرنیشنل کمشنر منتخب ہو گئے۔

وہ اس عہدہ پر منتخب ہونے والے پنجاب کے پہلے سپوت ہیں۔
انہوں نے سابق مشیر وزیراعلی سندہ محفوظ احمد یار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
سبطین خان سپیکر پنجا ب اسمبلی منتخب
الیکشن میں پنجاب، سندھ، بلوچشتان، آزاد جموں و کشمیر،
گلگت بلتستان، پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے نیشنل ممبران نے حصہ لیا۔
کامیابی کے بعد انہوں نے ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے 172ممالک میں وطن عزیر کا جھنڈا فخر سے بلند رکھا جائے گا۔
دنیا بھر میں پاکستان اسکاوٹس اور پی بی ایس اے کے وقار کو بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا رکھیں گے۔
دوسری جانب چوہدری محمود صادق دھوتھڑ کے انٹرنیشنل
کمشنر منتخب ہونے پر سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر،
میڈم نرگس عارف، عبدالجبار رضا، پرنسپل سید محمد ظہیر
ویمن ونگ سول سوسائٹی میڈم راحت ایوبی بٹ، میڈم ساجدہ
فریاد، میڈم نگھت خان، میڈم ریحانہ خان میڈم نصرت اور
ضلعی کے دیگر علمی ادبی حلقوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ