پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

چترال، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 7 دہشت گرد جہنم واصل، 6 زخمی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

چترال ، راولپنڈی: چترال، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 7 دہشت گرد جہنم واصل، 6 زخمی

صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 7 دہشت گرد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے۔

پڑھیں : 2023ء کی پہلی ششماہی، دہشتگردی واقعات میں غیر معمولی اضافہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 ستمبر 2023 کو ضلع

چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ

کا تبادلہ ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر انداز میں

مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 شدید

زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عمل جاری

ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

مقامی آبادی کا دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور

ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرنے کا اظہار کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

چترال، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ، چترال، سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ،

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے