چاند اور خلاء کی سیر کو جانے والوں کیلئے کینیڈا کا بڑا انتباہ

اوٹاوہ (جے ٹی این پی کے نیوز) چاند اور خلاء کی سیر کو

ناسا نے اگرچہ آرتیمس کے نام سے دوبارہ چاند کی سیر کا منصوبہ بنایا
ہے لیکن اسی تناظر میں کینیڈا نے چاند پر کئے گئے جرم کو بھی قابلِ سزا
قرار دیدیا ہے۔ ناسا کے مطابق انسان کو 2025ء میں دوبارہ چاند پر اتارا
جائیگا اور انسانیت پھرسے قمری سیر کے قابل ہو گی-

قانونی مسودہ ہاؤس آف کامنز میں پیش

لیکن کینیڈا نے جرم و قوانین کی فہرست میں چاند پر کسی قسم کا نقصان
پہنچانے پر سنگین جرم میں شامل کیا ہے۔ تاہم اس قانون کو ابھی تک ایوانِ
بالا اور ایوانِ زیریں کی منظوری درکار ہے۔ تبدیل شدہ قانون کا بِل گزشتہ
ماہ 29 اپریل کو ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا گیا۔ جس میں چاند کی سطح
کو نقصان پہنچانے، کوڑا کرکٹ پھیلانے اور دیگر معاملات کو جرم قرار
دینے دیا گیا ہے، جس کی منظوری ملتے ہی اس کا اطلاق شروع کر دیا
جائے گا-

چاند پر جانے، رہنے و دوبارہ زمین پر پہنچنے کے مراحل شامل

سول لونر گیٹ وے ایگریمنٹ امپلیمینٹیشن ایکٹ‘ نامی قانون میں فی الحال
کینیڈا کے سائنسدانوں اور چاند نوردوں کو ہی مخاطب کیا گیا ہے۔ اس میں
زمین سے چاند پر جانے، وہاں رہنے اور دوبارہ زمین پر پہنچنے کے تمام
مراحل کو ہی شامل کیا گیا ہے۔

ابتک کینیڈا کے درجن بھر خلانورد مدار میں جا چکے

واضح رہے کینیڈا نے 2019ء میں ایک معاہدے کے تحت ناسا کے آرتیمس
نظام میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے تحت کینیڈا چاند کی تسخیر کیلئے
2024ء میں خاص روبوٹک بازو فراہم کرے گا جسے کینیڈا آرم تھری کا نام
دیا گیا ہے۔ کینیڈا کے ماہرین ایک عرصے سے نجی کمپنی کے خلائی دوروں،
اسٹار لنک سیٹلائٹس کو اندھا دھند مدار میں بھیجنے و دیگر سرگرمیوں سے
پریشان ہیں، اور خلا کے تحفظ و حفاظتی قوانین پر زور دیتے آئے ہیں۔ یہی
وجہ ہے کہ ملک میں اب قانون سازی کی گئی ہے۔ یاد رہے اب تک کینیڈا کے
ایک درجن خلانورد مدار میں جا چکے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

چاند اور خلاء کی سیر کو ، چاند اور خلاء کی سیر کو ، چاند اور خلاء کی سیر کو

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: