تازہ ترینذرا میری بھی سنوزیرِعنوان

چار صفات گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

چار صفات گناہوں کو ختم کر

امام محمد باقر علی علیہ السلام کا فرمان پاک ہے اگر کسی شخص میں چار صفتیں پائی جائیں اور وہ سر سے پیروں تک گناہوں میں غرق ہی کیوں نہ ہو، اللہ اس کے گناہوں کو نیکیوں میں بدل دے گا۔

چار صفات یہ ہیں

1۔ سچ بولنا،
2۔ شرم و حیاء
3۔ اچھا اخلاق
4۔ شکر گزارہونا

مختصر وضاحت: حقیقت میں یہ چار صفات انسان کو گناہوں میں مبتلا ہونے سے بچاتی ہیں

اور انسان کے گزشتہ گناہوں کو اس طرح نیکیوں میں بدل دیتی ہیں جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو۔

جب کوئی انسان سچ بولنے کا عادی ہو جاتا ہے تو وہ جھوٹ، تہمت اور غیبت سے نفرت کرنے لگتا ہے

اور گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اس لئے کہ چھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

گناہ کرتے وقت اللہ سے شرم و حیاء، انسان کو گناہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی،

کیونکہ وہ خدا سے شرم و حیاء کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ گناہ انجام نہیں دیتا ہے

اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جانتا ہے۔

اولیا کرام و بزرگانِ دین کی مولا علیؑ کی اعلیٰ و ارفع مدحت سرائی

نیک اور اچھا اخلاق مومن کی پہچان کے ساتھ اس کو بہت سے گناہوں سے روکتا ہے

اور حسن خلق کا اثر یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کو گناہوں سے بچاتا ہے۔

شکر گزاری ایک ایسی اچھی صفت ہے کہ جس کی وجہ سے انسان اللہ کی تمام نعمتون کی معرفت حاصل کرتا ہے

اور اس کی عطا کردہ نعمتوں کا زبانی اور عملی شکر ادا کرتا ہے،

جس کی وجہ سے وہ کفران نعمت جیسے گناہ سے محفوظ رہتا ہے۔

بحوالہ اصول کافی، جلد 2.

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

چار صفات گناہوں کو ختم کر , چار صفات گناہوں کو ختم کر

= پڑھیں = ذرا میری بھی سنو عنوان کے تحت مزید اہم اور معلوماتی خبریں

Dr Introduction jtnpk

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے