چارلس جلد عہدہ چھوڑ دینگے، کیف ماسکو کو شکست دے گا

مانیٹرنگ ڈیسک/ چارلس جلد عہدہ چھوڑ

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب مختصر ہوگی اور اس میں کم لوگ شرکت کرینگے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق تاج پوشی کی تقر یب میں اخراجات بھی کم کیے جائیں گے۔
 بادشاہ چارلس کی تاج پوشی ممکنہ طور پر 2جون 2023 کو ہوگی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق چارلس تاج پوشی کی مختصر تقریب سے بادشاہت کا نیا انداز چاہتے ہیں۔

چارلس 12ماہ بعد عہدہ چھوڑ دینگے

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی موت کی درست پیشگوئی کرنےوالی نجومی نے بتادیا بادشاہ چارلس سوم کب تک تخت نشین رہیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق65سالہ برطانوی نجومی جمائما پیکنگٹن (Jemima Packington)نے ملکہ برطانیہ کی وفات سے ایک ماہ قبل ہی آگاہ کیا تھا شاہی خاندان میں کسی کی موت ہونےوالی ہے لیکن انہیں اس وقت اندازہ نہیں تھا یہ کس کے حوالے سے ہے۔
بعد ازاں ملکہ کی وفات سے دو دن قبل انہوں نے ملکہ کی موت کی پیشگوئی کی تھی جو 8ستمبر کو سچ ثابت ہوئی۔

چارلس اپنے بیٹے پرنس آف ویلز ولیم کو ذمہ داریاں سونپ دینگے

اب انہوں نے شاہ چارلس سوم کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے وہ اگلے 12ماہ میں اپنے تمام فرائض سے دستبردار ہوکر اپنے بیٹے پرنس آف ویلز ولیم کو پرنس ریجنٹ بناکر تمام ذمہ داریاں دےدیں گے۔
واضح رہے کہ پرنس ریجنٹ بادشاہ کی جانب سے نامزد کیا جاتا ہے جو بادشاہ کی جانب سے تمام فرائض انجام دے سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ حال ہی میں برطانیہ کی وزیر اعظم بننے والی لیز ٹرس بھی مزید عہدے پر فائض نہیں رہ سکیں گی
بلکہ ان کی جگہ ایک بار پھر غیر متوقع طور پر بورس جانسن واپس آجائیں گے اور وزیر اعظم کا منصب سنبھال لیں گے۔

شہزادی این کو جلد ڈچس آف ایڈنبرا کا خطاب ملنے کی پیش گوئی

انہوں نے شہزادی این کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی ہے انہیں جلد ڈچس آف ایڈنبرا کا خطاب دیا جائےگا۔
جمائما پیکنگٹن دنیا کی واحد نجومی ہیں جو اسپریگس (asparagus)نامی سبزی کا ہوا میں اچھال کر مستقبل کااحوال بتاتی ہیں۔
 انہوں نے یوکرین ،روس کے مابین جاری جنگ کے حوالے سے بھی حیران کن پیشگوئی کی ہے یوکرین جنگ میں روس کو شکست دےگا۔
یاد رہے اس سے قبل انہوں نے بریگزٹ، پرنس فلپ کی موتتھریسا مے کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے ،
اور ہیری اور میگھن کے شاہی خاندان سے الگ ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ طویل مدت سے بادشاہت کے منتظر بادشاہ چارلس سوم کیا ،اگلے 12ماہ میں ہی بادشاہت اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کو منتقل کردینگے؟
واضح رہے لوگان سمیتھ نامی ایک اور نجومی نے ملکہ الزبتھ دوم کی تاریخ وفات کے حوالے بالکل درست پیشگوئی کی تھی۔
 انہوں نے بادشاہ چارلس سوم کی تاریخ وفات کے حوالے سے بھی بتایا بادشاہ 28مارچ 2026کو انتقال کر جائیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

چارلس جلد عہدہ چھوڑ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: