چارر وزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول شروع

لاہور(جے ٹی این پی کے) چارر وزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول

الحمراء میں چارر وزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کاآغاز آج ہوگا۔

لاہور آر ٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقاد آج مورخہ 17نومبر 2022 بروز جمعرات ہوگا۔

افتتاحی نشست کا انعقاد سہ پہر 3:30بجے ہو گا۔جس میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی مہمان خصوصی ہونگے۔

صوبائی وزیر ثقافت،کھیل وامور نوجواناں تیمور مسعود تقریب کے مہمان اعزاز ہونگے۔

چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء رضی احمد صدارتی خطبہ دیں گے۔

اس فیسٹیول کے شریک معاون ادارہ پاکستان آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ ٗاس فیسٹیول کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کریں گے۔

نامور آرٹسٹ عرفان قریشی ٗ یونیسکو کا اسلامی آرٹ کا بین الاقومی دن منانے کی اہمیت بیان کریں گے۔

افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر یونس ایمری ترکش کلچرل سنٹر ایرن میاسوگو،کلچرل اتاشی و ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب بنک بھی اظہار خیال کریں گے۔

پہلے دن کی اختتا می تقریب صوفی میوزک کی خوبصورت شام میں نامور گلوکار شیر میاندار پرفارم کریں گے۔

یہ فیسٹیول 20نومبر تک جاری رہے گا۔

چارر وزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: