چارانسانوں کے قاتل تیندوے کو سزائے قید
نئی دہلی(جے ٹی این پی کے) چارانسانوں کے قاتل تیندوے
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں 4لوگوں کو قتل کرنے والے تیندوے کو سزا کے طور پر چڑیا گھر بھیج دیا گیا،
انڈین میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز 8سالہ تیندوے کو لکھیم پور کھیری سے کانپور کے چڑیا گھر منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا تھا،
حکام کے مطابق تیندوے نے لکھیم پور کھیری کی تحصیل گولا میں 23اگست
سے 20نومبر تک 4کسانوں کو موت کے گھاٹ اتار ا تھا،
بھارتی میڈیا کے مطابق دو ماہ سے زائد عرصے کی محنت کے بعد وائلڈ لائف
حکام تیندوے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے ،
بعدازاں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اسے چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے بھارت میں اکثر اوقات جانوروں کی طرف سے انسانی آبادی میں گھس
آنے اور انہیں نقصان پہنچانے کے واقعات رونما ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔
چارانسانوں کے قاتل تیندوے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق