پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اپوزیشن سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے مشورے کے بعد حکومت مخالف اتحاد نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس ہوا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن
لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بلال کیانی، نیشنل پارٹی کے عبدالمالک،
آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی، حافظ عبدالکریم، صدیق الفاروق، حافظ حمداﷲ و دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی
سفارشات پر غور کیا گیا،
پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا
بھی جائزہ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے
وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کے احتجاج کو چند روز آگے لے جانے کے بعد حکومت مخالف اتحاد ن
ے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج 23 مارچ کو ہی ہو گا اور
23 مارچ کے لانگ مارچ کے اسلام آباد میں قیام کو خفیہ رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ نے ہمیشہ رانا شمیم جیسے عناصر کو استعمال کیا، وزیراعظم
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی بھی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تذبذب کا شکار
ہیں۔ اپوزیشن کو حکومت کی اتحادی جماعتوں کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اخلاقی طور پر اپنا وجود کھو چکی ہ
ے۔ اتحادی جماعتوں کو اپنے موقف پر قائل کرنا چاہیے۔ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی
حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت سے نجات کے لیے
تحریک تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس
میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے حکومت سے نجات کیلئے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کیا جبکہ لانگ مارچ اور ان ہاؤس
تبدیلی سمیت مختلف قومی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پی ڈی ایم
سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیا اور کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکمرانوں س
ے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی پی
ڈی ایم سے جوفیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ ساتھ دے گی۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں