پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ، پہلے دن کا شیڈول بھی جاری

لاہور(جے ٹی این پی کے) پی ٹی آئی لانگ مارچ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ تکمیل کے قریب ہے ،

جبکہ پہلے دن کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس مقصد کیلئے پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے منتخب ارکان، ٹکٹ ہولڈرز اور پار ٹی تنظیموں کو بندے لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے،

لانگ مارچ کیلئے چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں موجود ہیں ،جمعہ کو دن گیارہ بجے لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک سے شرو ع کیا جائیگا،

پہلے دن لانگ مارچ کے شرکا ء شاہدرہ تک جائیں گے۔ہفتے کے روز شاہدرہ سے لانگ مارچ بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گا،

دریں اثناء لانگ مارچ کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کیلئے پی ٹی آئی کے تحت ان مقامی حلقوں میں بینرز،فلکیسز اور تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے.

جبکہ اس ضمن میں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دئیے گئے ہیں ۔ ہر ایم این اے اور ٹکٹ ہولڈر کو اڑھائی سو آدمی، چھ کوچز،بیس کاریں اور دو سو موٹر سائیکلوں پر مبنی جلوس ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

یہ بھی پڑھیں : جمعہ کو لاہور سے لانگ مارچ شروع ہو گا،عمران خان

اسی طرح سے جن کے پاس کسی بھی اسمبلی کی رکنیت یا پھر پارٹی عہدہ نہیں بھی ہے تو ان کو سٹیک ہولڈر کا نام دیکر ان کو بھی اتنی ہی تعداد میں اپنے ساتھ بندے لانے،چھ،چھ کوچز بھر کر لانے کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل اپنے اپنے جلوس لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

منتخب ایم پی ایز ، ایم پی ایز کے ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے ساتھ 150بندے ، تین کوچز ،15کاریں اور

سو موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے ساتھ 50خواتین ، ایک کوچ ،

پانچ کاریں اور پچیس موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

جبکہ پنجاب سے منتخب خواتین سینٹرز کو بھی اسی حساب سے اپنے ساتھ ورکرز،کاروں اور موٹر

سائیکلوں پر مشتمل قافلے لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

یہ ہدایت پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہے اورا س کا ایک کمپیوٹرازڈ

ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا ہے،

جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد ہوا یا نہیں کی نگرانی پنجاب کی تنظیم کریگی اور اس مقصد کیلئے پارٹی

کی طرف سے کچھ لوگوں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 28 اکتوبر کو شروع ہونیوالا لانگ مارچ جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گا

جبکہ لانگ مارچ صرف دن کے اوقات میں آگے بڑھے گا،

جی ٹی روڈ پر جہاں رات ہوگی وہیں عمران خان کی تقریر کے بعد قیام ہوگا،ادھر صدر پی ٹی آئی لاہور

امتیاز شیخ کے مطابق لانگ مارچ پہلے روز لبرٹی چوک سے کلمہ چوک پھر وہاں سے براستہ

فیروز پور روڈ آزادی چوک جائیگا ،

جہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران شرکا سے خطاب کرینگے، پھرلانگ مارچ کے شرکاء شاہدرہ چوک

پر پہنچ کر پڑائو ڈالیں گے ،

وہاں سے ہفتے کی صبح روانہ ہونگے ،اس ضمن میںجی ٹی روڈ کے اطراف کے شہروں کی قیادت

کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں،

ضلع و تحصیل سطح پر قائم کمیٹیاں شرکاء کے قیام و طعام کے انتظامات کریں گی،

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب کے قافلوں کو جمعہ کے

روز اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ بتائی جائیگی۔

دوسری جانب لانگ مارچ کیلئے خیبر پختو نخوا سے پی ٹی آئی کے پارٹی ورکرز نے منصوبہ تیار کرلیا،

پشاور سے کارکن جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے اور کارکنوں کو ٹیکسلا کے

مقام پر رکنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسلام آباد کو محصور کرنے کیلئے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے قافلے دارالحکومت کے

داخلی و خارجی راستوں پر دھرنا دیں گے۔

دھرنے کے شرکاء کو کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لانے کی ہدات کی گئی ہے جبکہ دھرنے کے مقام پر

عارضی دکانیں بھی لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے،

ہر حلقے کا ایم این اے اور ایم پی اے کم سے کم ایک ہزار کارکن ساتھ لیکر جائیگا،

اسلام آباد جانیوالی شاہراہیں بند کرنے کیلئے پارٹی ذمہ داروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا سے مارچ کی قیادت وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی صدر پرویز خٹک کریں گے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: