اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

زرداری نے پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری رکوادی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پی ٹی آئی ایم این ایز

سابق صدر آصف زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو پاکستان تحریک انصاف

کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری سے روک دیا جس کے باعث تحریک انصاف کے

ارکان قومی اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہ ہوسکے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حکومت مذاکرات

کا دروازہ کھلا رکھنے کیلئے استعفے منظور نہیں کررہی۔ اسمبلی ذرا ئع کے مطابق پاکستان

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی فائل سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

کی میز پر موجود ہے، راجہ پرویز اشرف نے ابھی تک دستخط نہیں کیے جسکی ایک وجہ یہ

بھی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے راجہ پرویز اشرف کو ان کے استعفوں کی منظوری

سے بھی روک دیا ہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے حکومت مذاکرات کا در و ا زہ کھلا رکھنے

کیلئے استعفے منظور نہیں کررہی،قومی اسمبلی کے آئند ہ اجلاس کے موقع پر اس حوالے سے

فیصلہ کرلیں گے، اس حوالے سے شعبہ قانون سازی قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا ہوم

ورک مکمل کرکے دیدیا ہے اب فیصلہ سپیکر کو کرنا ہے،پی ٹی آئی اراکین استعفوں کی تصدیق

کیلئے نہیں آئے اسلئے وہ ابھی تک رکن اسمبلی ہیں ۔ واضح رہے ( ن) لیگ نے عمران خان

سمیت آٹھ ارکان کے استعفے فوری منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی ایم این ایز

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے