پی ٹی آئی کے پی حکومت نے 470 ارب کہاں خرچ کیے؟ تحقیقات شروع

پشاور: پی ٹی آئی کے پی حکومت

صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے دیئے گئے 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم کیا جائے سابق پی ٹی آئی حکومت نے اتنی خطیر رقم کہاں پرخرچ کی۔ جس پر نگران صوبائی حکومت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انکوائری مکمل ہوتے ہی تفصیلی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیگی۔

وزیراعظم کی دورہ پشاور کے موقع پر پی ڈی ایم کی قیادت سے اہم ملاقات

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبائی حکومت کو دی جانے والی ہدایت

کا انکشاف وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کے حالیہ دورہ پشاور کے موقع پر پی ڈی ایم کی قیادت

سے ہوئی ملاقات کی تفصیلات کے سامنے آنے پر ہوا ہے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان، اکرم

درانی، آفتاب شیرپاو، غلام احمد بلور اور ایمل ولی موجود تھے۔ صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم کی

قیادت نے وزیر اعظم اور معاشی ٹیم کو بریفنگ دی، اور بتایا کہ صوبے کے پاس تنخواہوں تک کے

لیے فنڈز نہیں، جبکہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے وزیراعظم کو صوبے کی معاشی صورتحال

سے بھی آگاہ کیا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبے کے چار دیرینہ مطالبات سامنے رکھ دیئے

اسی طرح پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے معاشی ٹیم کے سامنے چار مطالبات رکھے جن میں اے جی

این قاضی فارمولے کے تحت صوبے 918 ارب روپے دینے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حصہ، ضم

اضلاع کے لیے بقایا رقم کی ادائیگی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے پی ڈی

ایم کی قیادت اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ بجلی کا خالص منافع اور

این ایف سی کے بقایاجات کی ادائیگی جلد کی جائے گی، عبوری بجٹ کے لیے قابل تقسیم محاصل

میں جو حصہ بنتا ہے وہ فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس دوران وزیراعظم نے صوبائی حکومت

کو 470 ارب روپے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردی

کے خلاف جنگ کے حوالے سے 470 ارب روپے کہاں پرخرچ کیے؟، جلد از جلد تحقیقات کر کے

رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی جائے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پی ٹی آئی کے پی حکومت , پی ٹی آئی کے پی حکومت

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: