پی ٹی آئی کی تنزلی ، ملک کے ابتر حالات کا ذمہ دار کون؟
( تحریر:— صمد مرسلین ) پی ٹی آئی کی تنزلی
پی ٹی آئی ایک نظریاتی جماعت تھی، جس کا منشور اور نظریہ اس ملک میں انقلابی اقدامات اُٹھانا تھا –
ایک بہترین نظام کے ذریعہ خوشحالی لانا تھا – جس کا بیڑہ مجھ جیسے لوگوں نے اٹھایا، اور 1997ء سے جستجو جاری کی –
ایک وقت آیا جب ملک سے ہر طبقہ فکر نے عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھ کر اس مقام تک پہنچایا –
جس میں ورکرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی تاریح میں پی ٹی آئی جیسا ورکر کسی پارٹی میں نہیں –
پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ حالات کی وجہ پارٹی کارکنوں کا سخت تذبذب کا شکار ہونا ہے۔
= یہ بھی پڑھیں = کپتان صاحب میں جھوٹا،خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن نتائج کھرا سچ
وفاقی وزیر دفاع ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، دیگر تمام وزراء ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور عمران خان کو پی ٹی آئی کے ورکرز، سپوٹرز اور ووٹرز بلکہ پوری پاکستان کے عوام کی وجہ سے وزیراعظم بنے –
آج اسی تحریک انصاف کی حکومت کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے ورکرز اور عوام سخت نااُمید ہیں ۔
میری بات کو ذاتی مخالفت نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ایک حقیقت ہے ۔
پوری قوم کو عمران خان سے بڑی اُمیدیں تھیں،مگر کرپشن ختم ہوئی نہ ہی احتساب ہوا-
=-= مگر حقیقت یہ ہے =-=
آج پاکستان تحریک انصاف کے درینہ ورکرز ، سپوٹرز اور ووٹرز سخت پریشان اور بیزار ہیں –
تباہی تب شروع ہوئی جب عمران خان نے اپنی ٹیم کا احتساب نہ کیا۔ کامیاب لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی قوم کو بہترین نظام دے ۔
= ضرور پڑھیں = اقتدار کے ایوانوں میں رہنے والو سے نوجوانوں کیلئے دستِ سوال
جہاں کی قوم خوشحال ہو جہاں انصاف ہو ۔ میری اس تحریر کو مخالفت نہ سمجھا جائے –
مگر حقیقت یہ ہے ، تباہی تب شروع ہوتی ہے، جب انسان حق بات سمجھنے ، کہنے اور اس پر عمل کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو ۔
پی ٹی آئی کی تنزلی ، پی ٹی آئی کی تنزلی