پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، (ن) لیگ کی فاشٹ فطرت واضح ہو گئی،عمران خان

پشاور : ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رات گئے پنجاب
بھر میں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں
پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک بار پھر حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کا چہرہ بے
نقاب ہو گیا۔

پرامن احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا پرامن
احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے، مگر مسلم لیک ن جب بھی برسر اقتدار آتی ہے تو اپنی
فاشسٹ فطرت کا مظاہرہ ضرور کرتی ہے۔

ہماری حکومت نے اپوزیشن کے مارچ روکے نہ کریک ڈاؤن کئے، سابق وزیراعظم

انہوں نے کہا ہماری حکومت نے اپنے دور میں کسی بھی اپوزیشن جماعت خواہ وہ مسلم
لیگ ن ہو یا پاکستان پیپلز پارٹی یا پھر جمعیت علماء اسلام (ف) ان سب نے احتجاجی مارچ
کئے مگر ہم نے انہیں روکا نہ مارچ سے قبل نہ ہی دوران مارچ کریک ڈاون کیا، ہماری پارٹی
قیادت اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کے بعد اس غیرقانونی، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری
عمل سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں-

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: