پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواملٹی میڈیا،ویڈیوز

پی ٹی آئی کا کے پی کی نگراں حکومت کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: پی ٹی آئی کا کے پی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے خیبر پختونخوا نگراں کابینہ کی برطرفی اور استعفوں کے معاملے پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آٹھ مہینے بعد نگراں کابینہ کے سیاسی ہونے کا خیال آیا جب نگرانوں نے عوام کا کچومر نکال دیا۔ الیکشن کمیشن کیلئے شعر ہے کہ ” بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے”۔ پی ٹی آئی نگراں حکومت کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔

الیکشن کمیشن آٹھ مہینے ستو پی کے سوتا رہا، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا نگراں کابینہ کی سیاسی وابستگی کا علم ہونے کے بعد بھی الیکشن کمیشن آٹھ مہینے ستو پی کے سوتا رہا۔

نگراں حکومت خیبر پختونخوا کی تاریخ کی بدترین، نااہل اور کرپٹ حکومت تھی۔

نگراں کابینہ کو پی ٹی آئی کو ختم کرنے لایا گیا تھا مگر یہ خود ہی ختم ہو گئے۔

ویڈیو رپورٹ ملاحظہ کیجیۓ

نگراں کابینہ کا مقصد مولانا کیلئے راہ ہموار کرنا تھی،

مگر مولانا اپنے ہی گڑھے میں گر کر ٹانگ تڑا بیٹھے۔

مولانا فضل الرحمن نے ان آٹھ ماہ میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کر کے اپنی پارٹی کی بدنامی کروائی۔

متھرا اور حویلیاں میں عوام نے مولانا اور (ن) لیگ کو آئینہ دکھا دیا۔

واضح پیغام دیا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف

90 دن کے بعد نگراں کابینہ کے تمام اقدامات غیر آئینی و غیر قانونی تھے ایسے تمام فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔

نگراں وزراء نے محکموں میں کرپشن اور اقرباء پروری کی مثالیں قائم کیں۔

الیکشن کمیشن خود نگراں کابینہ کے اقدامات کو کالعدم قرار دے۔

پی ٹی آئی نگراں حکومت کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔

جج کے دستخط کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔

اس کے علاوہ اپنی دیگر آئینی ذمہ داریاں بھی پوری کرے،

خدشہ ہے الیکشن کمیشن عوام کو مولانا سے نجات دلوا کر پرویز خٹک کے مداریوں کے سپرد نہ کر دے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پی ٹی آئی کا کے پی ، پی ٹی آئی کا کے پی ۔ پی ٹی آئی کا کے پی ،

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے