پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی گرفتار،بس بہت ہو گیا،عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج

پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارچ اظہر مشوانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ رات گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو گیا۔ پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کا مشوانی کی گرفتاری پر شدید ردعمل

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ابھی تک اظہر مشوانی کا

کوئی پتا نہیں چل سکا، 18 مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو بھی

پولیس نے زدو کوب کیا۔ اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے

کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر

کے باہر سے اغوا کیا گیا۔ فواد چوہدری نے اظہر مشوانی کو فوری طور پر

عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب پر اگر ظل

شاہ کے قتل کی تنقید بھی نہ ہوں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اظہر

مشوانی کی اہلیہ ماہ نور اظہار نے کہا کہ میرے شوہر اظہر مشوانی 3 بجے

کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے، اظہر 3 بجے کے قریب زمان پارک کے لئے

روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے ااطلاع کرے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: