تازہ ترینخیبر پختونخواذرا میری بھی سنوزیرِعنوان

پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکرز کا عمران خان کو کرارا جواب، ٹویٹر پر”جان کر جیو” ٹرینڈ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور ( آئی آر خان ) پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکرز

وزیر اعظم عمران خان کو جواب دینے کیلئے پی ٹی آئی باجوڑ کے کارکنوں نے ” ٹویٹر ” پر ٹرینڈ چلا دیا-
گزشتہ روز عمران خان نے باجوڑ سے ایم این اے گل ظفر خان کو اجلاس صفر کارکردگی کا شکوہ کیا-
جس پر پی ٹی آئی کارکنوں اور سوشل ورکرز نے عمران خان کو ڈٹ کر جواب دینے کی ٹھان لی۔
ٹویٹر پر ” خان صاحب حقیقت جان کر جیو اور گل ظفر ہمارا فخر ہے” کے عنوان سے ٹرینڈ چلا دیا۔
ٹرینڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کیساتھ ساتھ سوشل ورکرز نے بھی حصہ لیا-
عمران خان کو مخاطب کر کے کہا گیا کارکردگی میں باجوڑ سے پارٹی کے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی نمایاں ہیں-

پی ٹی آئی کی تنزلی ، ملک کے ابتر حالات کا ذمہ دار کون؟

سب سے بہترین کارکردگی ایم این اے گل ظفر خان کی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں جتوائیں-
اس کے برعکس دیگر منتخب ممبران اسمبلی کے حلقوں میں دیگر پارٹیوں کو کامیابی ملی۔
تحصیل وائز بات کی جائے تو برنگ ایم این اے گل داد خان و ایم پی اے اجمل خان کا آبائی علاقہ ہے-
اس تحصیل کے 9 ویلج کونسلز میں پی ٹی آئی نے صرف ایک وی سی چیئرمین سیٹ جیتی ہے۔
تحصیل ناوگئی جو ایم این اے گل داد خان کے حلقہ ہے میں پارٹی کو سیٹ نہ جیت سکی۔
برچمرکنڈ تحصیل میں واحد ویلج کونسل میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

نمی دانم به کجا می روم فقط می خواستم؟

تحصیل ماموند جو ایم این اے گل ظفر خان کا آبائی علاقہ ہے، 38 میں سے 21 سیٹس جیتں-
تین وی سیز پر جنرل کونسلرز کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد ان وی سیز میں پی ٹی آئی کے چیئرمین آئیں گے-
دو وی سیز میں الیکشن نتائج روکنے پر پارٹی کے کامیاب وی سی چیئرمینوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔
ایم این اے گل داد خان، ایم پی اے اجمل خان کے حلقہ کی تحصیل خار میں پارٹی 3 سیٹ جیتی۔
تحصیل اتمانخیل بھی ایم این اے گل داد خان اور صوبائی وزیر زکواة انور زیب خان کا حلقہ ہے-
یہاں پارٹی صرف 2 وی سی چیئرمین، جبکہ تحصیل سلارزئی میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکی۔

آئندہ مرحلے میں، خودامیدواروں کا فیصلہ کرونگا، عمران خان

حلقہ وائز بلدیاتی الیکشن میں ایم این اے گل ظفر خان کے حلقہ میں پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں۔
رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کے حلقے میں پی ٹی آئی نے21 وی سی چیئرمین سیٹ جیتں-
ایم این اے گل داد خان کے حلقہ میں پی ٹی آئی نے چیئرمین کی 7 نشستوں پر فتح پائی۔
ایم پی اے اجمل خان کے حلقہ میں پارٹی نے وی سی چیئرمین کی پانچ سیٹس جیتیں-
صوبائی وزیر انور زیب خان کے حلقہ میں پی ٹی آئی نے وی سی چیئرمین کے صرف 2 سیٹ جیتیں۔

= یہ بھی ضرور پڑھیں = خواب دیکھیں اور اوقات دیکھیں

کارکنوں کے مطابق حلقہ NA41 میں پارٹی کا سب سے زیادہ سیٹ جیتنا گل ظفر کی کارکردگی کا مظہر ہے۔
اس کیساتھ ساتھ تحصیل ماموند میں آزاد حیثیت سے چیئرمین منتخب ہونیوالوں میں اکثریت پی ٹی آئی کی ہے-
ان نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملا تھا، اور وہ جلد پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکرز ، پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکرز ، پی ٹی آئی باجوڑ کے ورکرز

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے