پاکستانتازہ ترینکھیل و کھلاڑی

پی سی بی کی جانب سے 15 یا 16 رکنی سکواڈ کا اعلان متوقع

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور: پی سی بی کی جانب سے

Afzal Iftekhar
Afzal Iftekhar Sports reporter jtnpk

بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان نہیں کیا تاہم پاکستان کے ممکنہ سکواڈ میں جن کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے، ان میں گرین شرٹس کے لئے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں دولگاتار سنیچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کو سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نائب کپتان شاداب خان کی جگہ پکی، اُسامہ میر کی شمولیت کا بھی امکان

اسی طرح ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بلے باز اور کپتان بابر اعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل،

افتخار احمد، آغا سلمان اور محمد رضوان شامل ہو سکتے ہیں، جب کہ اسپن بولنگ کے شعبے

میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ پکی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ان کے ہمراہ اسامہ میر کو بھی

شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، اسپن آل راﺅنڈرز کیلئے طویل عرصے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم میں

جگہ پانے والے عماد وسیم یا کیویز کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے محمد نواز سکواڈ کا حصہ

بن سکتے ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی کیساتھ نسیم شاہ، حارث

روف، محمد وسیم جونئیر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ماضی میں آئی سی سی قوانین کے تحت کرکٹ بورڈ کو پہلے 30 ممکنہ سکواڈ کا اعلان کرنا ہوتا

تھا تاہم رواں سال ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں 15سے 16رکنی سکواڈ کے اعلان کی توقع ہے۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ہارون الرشید کے علاوہ سابق کرکٹر محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پی سی بی کی جانب سے ، پی سی بی کی جانب سے

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے