پی سی بی ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کی فہرست جاری ،شاہین آفریدی 5کیٹیگریزمیں شارٹ لسٹ

شاہین آفریدی 5 کیٹیگریز

لاہور (جے ٹی این پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایوارڈز 2021 کیلئے نامزدگیوں کی

فہرست جاری کردی ہے۔جاری کردہ فہرست کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پانچ مختلف

کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔21 سالہ فاسٹ باؤلر کو سال کی سب سے متاثر کن کارکردگی،

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی

ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔کیلنڈر ایئر 2021 میں

شاہین شاہ آفریدی نے تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 9 ٹیسٹ

میچز میں 47 وکٹیں، 6 ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 وکٹیں اور 21 ٹی ٹوئنٹی میں 23 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں ان کی بھارت کے خلاف 31 رنز کے عوض 3

وکٹیں سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کیٹیگری میں ان کے علاوہ

تین اور نامزدگیاں بھی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کی نامزدگی 10 رکنی آزاد پینل نے

کی ہے، جس میں سابق بین الاقوامی کرکٹرز، براڈکاسٹرز اور میڈیا نمائندگان شامل ہیں۔پی سی بی

ایوارڈز جیتنے والے فاتحین کا اعلان ایک ورچوئل ڈیجیٹل شو کے ذریعے کرے کیا جائے گا۔ یہ

ڈیجیٹل شو 6 جنوری بروز جمعرات کی شام 7 بجے پی سی بی کے آفیشل یوٹیوب اور فیس بک چینلز

پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ادھر محمد رضوان بھی سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی، ٹی

ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کیٹیگریز میں نامزد ہوئے

ہیں۔حسن علی کو سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سب سے قیمتی

کرکٹر آف دی ایئر کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔بابر اعظم، فواد عالم اور حارث رؤف کو بھی ایوارڈز

کی دو، دو کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔پی سی بی ایوارڈز 2020 کے سب سے قیمتی کرکٹر

کا اعزاز حاصل کرنے والے بابر اعظم ایک بار پھر اس کیٹیگری میں نامزد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ

وہ سال کے بہترین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی فہرست میں بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔فواد عالم سال

کی سب سے متاثرکن کارکردگی اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔حارث رؤف

کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کی کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے ارشد اقبال، اعظم خان، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دہانی کو

شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔یکم اگست 1998ء کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے یا اس کیلنڈر ایئر میں

انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے یا کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایونٹس اور ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کم از

کم 15 میچز کھیلنے والے کھلاڑی اہل ہیں۔اس کیٹیگری میں ایک مرتبہ نامزد ہونے والے کھلاڑی کو

دوبارہ نامزد نہیں کیا جا سکتا لہٰذا اس کیلنڈر ایئر میں متاثر کن کارکردگی کے باوجود حیدر علی اور

محمد ہریرہ کو اس کیٹیگری کے لیے نامزد نہیں کیا گیا کیونکہ وہ گزشتہ سال شارٹ لسٹ ہوچکے

تھے۔محمد ہریرہ کو ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے آصف آفریدی، افتخار احمد،

صاحبزادہ فرحان اور طیب طاہر کے ساتھ شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال ایوارڈ جیتنے والی

عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ اور ندا ڈار کو ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس

کے علاوہ امپائر آف دی ایئر اور اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈز کے ونرز کا اعلان بھی جمعرات کی شام

7 بجے ہوگا۔

شاہین آفریدی 5 کیٹیگریز

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: