پی ایف یو جے نے صحافی حسنین شاہ کا قتل میڈیا کی آزادی پر حملہ قرار دیدیا

اسلام آباد ( جے ٹی این پی کے ) پی ایف یو جے نے صحافی

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی

اور مرکزی خزانچی ذوالفقار علی مہتو نے لاہور میں کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر

حسنین شاہ کو دن دیہاڑے پریس کلب کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا

فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

= پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی کا قتل تشویشناک، شہزادہ ذوالفقار

پی ایف یو جے کے لیڈروں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان بحال

رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے، اور صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں

نے مطالبہ کیا کہ صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک

پہنچایا جائے-

= پڑھیں = این ایس ای ایف کا لاہور میں صحافی کے قتل پر اظہار تشویش

واضح رہے گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میں ڈیوس روڈ پر واقع لاہور

پریس کلب ( ایل پی سی) کے باہر دن دیہاڑے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ

کلرز نے موٹر کار پر فائرنگ کر کے سینئر صحافی معروف کرائمز رپورٹر حسنین شاہ کو قتل

کر دیا اور فرار ہو گئے-

= یہ بھی پڑھیں = لاہورمیں صحافی حسنین شاہ کا قتل میڈیا پر حملہ ہے۔ کے ایچ یو جے

اطلاع ملتے ہی پولیس کی خصوصی ٹیمیں آ پہنچیں ، فائرنگ کے واقعہ کے بعد صحافیوں

کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

پی ایف یو جے نے صحافی ، پی ایف یو جے نے صحافی

جتن ہوم

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: