پی ایس ایل8 کا ناقابل فراموش فائنل، لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار چیمپین
لاہور: پی ایس ایل8 کا ناقابل فراموش

لاہور قلندرز سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی چمپئن بننے سمیت اعزاز کا دفاع کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جبکہ ملتان سلطان نے زبردست مقابلہ کیا، تاہم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی، فاتح ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
فائنل میچ میں لاہور قلندرز کی انتہائی محتاط بیٹنگ
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم میں
کھیلے گئے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ
کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر
200 رنز کا ہندسہ جوڑا۔ لاہور قلندرز نے اپنی بیٹنگ کا آغاز محتاط
انداز میں کیا، اسے پہلا نقصان 38 رنز پر اٹھانا پڑا جب 30 رنز بنا کر
مرزا طاہر بیگ احسان اللہ کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ
ہوئے۔ دوسری وکٹ کیلئے فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 57
رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن 95 کے سکور پر فخر زمان اسامہ میئر کی
گیند پراسامہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ 111
کے سکور پر اسامہ میر کی گیند پر سیم بلنگز بولڈ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند
پر احسان حفیظ ایل بی ڈبلیو ہو کر میدان بدر ہوئے۔ صرف 1 رن کے اضافے
کے بعد سکندر رضا 112 پر صرف ایک رنز بنا کر خوشدل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی جنگ، بابر، شاداب اور شاہین آمنے سامنے
چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق نے 66 رنز
کا اضافہ کیا۔ 178 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق 65 رنزبنا کر انور
علی کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی
نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 5 چھکوں اور دو چوکوں کی
مدد سے 44 رنز بنائے۔ سلطانز کے اسامہ میئر نے 3، انور علی، احسان اللہ
اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
ملتان سلطانز کا ہدف کے تعاقب کیلئے جارحانہ انداز
201 رنز کے ہدف کے حصو ل کیلئے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان
سلطان نے مقررہ 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کے اوپنر عثمان خان اور محمد رضوان نے جارحا نہ انداز
میں اننگز کا آغاز کیا لیکن 41 کے سکور پر ملتان کی پہلی وکٹ گری
جب عثمان خان 18 رنز بنا کر ڈیوڈ ویسا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ دوسری
وکٹ 105 رنز پر گری جب رائیلی روسو 52 رنز بنا کر راشد خان کی
گیند پر بولڈ ہوئے، تیسری وکٹ 122 رنز پر گری جب کپتان محمد رضوان
34 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ڈیوڈ ویسے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہو
کر میدان بدر ہوئے، ملتان سلطانز کو 146 رنز پر چوتھا نقصان کیرن
پولارڈ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 19 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی
گیند پر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ 160 رنز پر
گری جب ٹم ڈیوڈ 20 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پرڈیوڈ ویزے کے ہاتھوں
کیچ آﺅٹ ہوئے، مجموعی سکور 166 رنز پر ملتان سلطانز کو چھٹا نقصان
انور علی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ایک سکور بنا کر شاہین شاہ آفریدی
کی گیند پر بولڈ ہوئے، ساتویں وکٹ بھی 166 رنز پر گری جب اسامہ میئر
بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث رﺅف کے ہاتھوں
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)
شکار ہوئے۔ آٹھویں وکٹ 199 رنز پر گری جب خوشدل شاہ 25 رنز بنا کر
رن آﺅٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، راشد
خان نے 2 اور ڈیوڈ ویسے نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ لاہور قلندرز کے
کھلاڑیوں نے جیت کے بعد بھرپور جشن منایا، کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم
کا چکر لگایا اورشائقین کرکٹ سے داد وصول کی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پی ایس ایل8 کا ناقابل فراموش ، پی ایس ایل8 کا ناقابل فراموش ، پی ایس ایل8 کا ناقابل فراموش