پی ایس ایل 8 کا چیمپین کون؟ قلندرز یا سلطان فیصلہ آج

لاہور: پی ایس ایل 8 کا چیمپین

Afzal Iftekhar
Afzal Iftakhar

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا ایلیمنٹری مرحلہ مکمل ہو گیا، دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فائنل آج دفاعی چمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں مرزا طاہر بیگ مین آف دی میچ قرار پائے۔

ویمن سپر لیگ پی ایس ایل سے علیحدہ، ستمبر میں کرانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاورزلمی کی کرکٹ ٹیموں

کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن

8 کے دوسرے ایلیمنٹری میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5

وکٹوں کے نقصان پر171 رنز بنائے۔ بابر اعظم اورصائم ایوب نے

اننگز کا آغاز کیا۔ دوسرے اوور کی تیسری گیند پر صائم ایوب 9 رنز

بنا کر زمان خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد حارث بیٹنگ

کیلئے آئے جنہوں نے بابراعظم کیساتھ مل کر دوسری وکٹ کی پارٹنرشپ

میں 89 رنز بنائے۔ بابراعظم 36 گیندوں پر 42 رنز بنا کرراشد خان کی

گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہو گئے۔ اسکے بعد آنیوالے بیٹر ٹام کوہلرکیڈمور

بغیر کوئی رن بنائے راشد خان کے ہاتھوں آﺅٹ ہو گئے۔ ایم حارث عمدہ

بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر85 رنز بنا کرشاہین شاہ آفریدی کی گیند

پر فخرزمان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ عامر جمال ایک سکور بنا کر

زمان خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بھانوکا راجہ پکشے 25، حسیب اللہ

خان 5 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان

اور راشد خان نے 2،2 جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل سیزن 8 کی سونے سے مزئین نئی ٹرافی

پشاور زلمی کے دیئے گئے 172 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد

میں بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 18.5 اووروں میں 6 وکٹوں کے

نقصان پر 176 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ لاہور کی اننگز کا آغاز بھی اچھا

نہ تھا اور 14 کے سکور پر فخرزمان 6 رنز بنا کرعظمت اللہ کی گیند پر

بولڈ ہو گئے، دوسری وکٹ 38 رنز پر گری جب احسن حفیظ 15 رنز بنا

کر وہاں ریاض کی گیند پر حسیب اللہ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ اس کے

بعد مرزا بیگ اور عبداللہ شفیق نے تیسری وکٹ کی پارٹنرشپ میں31 رنز

کا اضافہ کیا، 69 کے سکور پر عبداللہ شفیق 10 رنز بنا کر بابراعظم کی

تھرو پر حسیب اللہ کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہو گئے۔ مرزا طاہر بیگ 54، سیم

بلنگز 28، سکندر رضا 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 11

اور ڈیوڈ وائز 9 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پشاور کی جانب سے عظمت

اللہ نے 2، وہاب ریاض، عامر جمال اورسلمان ارشد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پی ایس ایل 8 کا چیمپین ، پی ایس ایل 8 کا چیمپین

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: