تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کا آج سے قذافی سٹیڈیم لاہو ر میں آغاز ہو گا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور(جے ٹی این پی کے) پی ایس ایل 7 دوسرے مرحلے

پی ایس ایل7 کے دوسرے مرحلہ کا آغاز آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

دوسرے مرحلہ کا پہلا میچ ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائیگا۔

پہلے مرحلہ مکمل ہونے کے بعدپوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے سر فہرست ہے.

دوسرے مرحلے کےانعقاد کے لیے لاہور میں انتظامات مکمل ہوگئے۔

آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

ڈی جی اسپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کےانعقادکے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 20بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

اسپورٹس بورڈ کے مطابق، یہ اسپتال محکمہ اسپورٹس پنجاب کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے،

جس میں مختلف ٹیسٹوں کی سہولت اور دوائیں بھی دستیاب ہوں گی۔

اس کے علاوہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

جاوید چوہان نے بتایا کہ کنٹرول روم میں تمام اداروں کے فوکل پرسن ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں اور ایونٹ کی 472 کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے