پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیدیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے نیوز) پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے
ہوئے آرڈیننس غیرآئینی قرار دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ
نے پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا اور
فیصلے میں ترمیمی آرڈیننس غیرآئینی قراردیتے ہوئے کالعدم قرار دیا۔

افسران کیخلاف بھی تحقیقات مکمل کرنے کے احکامات جاری

ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سائبرونگ میں اشتہارات کے غلط استعمال کرنے والے
افسران کیخلاف بھی 30 دن میں تحقیقات مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اور
ریمارکس دئیے کہ ان اقدامات کی کوئی مناسب وجہ نہیں تھی۔ عدالت نے مزید کہا کہ
آزادی رائے شہریوں کا بنیادی حق ہے اور بنیادی حقوق کا تحفظ آئین کے تحت یقینی
بنانا ضروری ہے۔ ترمیمی آرڈیننس 2022 کے علاوہ پیکا 2016 میں پہلے سے موجود
سیکشن 20 کے تحت ہتک عزت پر سزا بھی غیر آئینی قرار دی گئی ہے۔

لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، کوئی تو جواب دے۔ چیف جسٹس

اس سے قبل جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس
دئیے کہ لوگوں کے حقوق پامال ہورہے ہیں، کوئی تو جواب دے۔ چیف جسٹس اسلام آباد
ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی ایف بابر بخت کو کہا کہ عدالت کے سامنے ایس او پیز
رکھے اوران کو ہی پامال بھی کیا گیا، آپ نے ایس او پیز کی پامالی کی اور وہ سیکشن
لگائے جو لگتے ہی نہیں، یہ بتا دیں کہ کیسے اس سب سے بچا جا سکتا ہے۔

عملدرآمد کرنے کیلئے دبائو آتا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے

ڈائریکٹر ایف آئی اے بابر بخت نے عدالت کو بتایا کہ قانون بنا ہوا ہے اوراس پرعملدرآمد
کرنے کیلئے دبائو آتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے کسی عام آدمی کیلئے
ایکشن لیا، لاہورمیں ایف آئی آر درج ہوئی اوراسلام آباد میں چھاپہ مارا گیا۔

آرڈیننس پارلیمنٹ کے سامنے نہ رکھنا حکومت کی بدنیتی

واضح رہے 30 مارچ کو ہونیوالی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی
آرڈیننس کو پارلیمنٹ کے سامنے نہ رکھنا حکومت کی بدنیتی قرار دیا تھا۔ چیف جسٹس
نے ایف آئی اے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سیکشن 20 میں گرفتاری کے اختیار
پر سوال اٹھایا تھا کہ اس کا جواز کیا ہے؟ ایک صحافی نے کتاب سے حوالہ دیا اوراس پر
سیکشن 20 کیسے لگے گا ؟ اس سیکشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے ایف آئی اے نے
خود ہی ایک کیس بنا دیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار ، پیکا ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے