پیکاایکٹ ، جے ای سی کاوزارت اطلاعات اجلاس سے واک اؤٹ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پیکاایکٹ واک اؤٹ

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ آرڈیننس کو نامنظور کرتے ہوئے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزارت اطلاعات کے اجلاس سے وا ک آؤٹ کر دیا۔

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون میں ترامیم کے معاملے پر میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے وزارتِ اطلاعات کے اجلاس سے وا ک آؤٹ کیا

جبکہ میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آرڈیننس واپس لینے تک ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت اطلاعات کے اجلاس سے واک آؤٹ کرنیوالوں میں اے پی این ایس، سی پی این، پی ایف یو جے، پی بی اے، ایمنڈ میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی شامل ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق وزیراطلاعات میڈیا کو مصروف رکھ کر آرڈیننس منظو ر کرانا چاتی ہے،

یہ بھی پڑھیں : فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پرعوام کو بجلی کے جھٹکے لگانے کی تیاریاں

اس کی کئی مثالیں موجود ہیں، وزارت اطلاعات آزادی اظہار رائے کو مسخ کر رہی ہے،

پی ایف یوجے اور ایمنڈ کے نمائندگان بھی میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ ہے۔

کمیٹی کے مطابق صحافی برادری نے پہلے بھی حکومت کو خطرناک رجحان سے خبردار کیا تھا،

ایسے اقدامات سے حکومت، عوام اور میڈیا کے درمیان دوریاں پیدا ہو رہی ہیں،

وزیراطلاعات صحافتی برادری کیساتھ رابطوں کاڈرامہ رچا رہی ہے ،

آزادی اظہار رائے اور شہریوں کے حقوق کے دفاع کیلئے میڈیا ادارے متحد ہیں۔

پیکاایکٹ واک اؤٹ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: