پیٹرول، ہائی سپیڈ و لائٹ ڈیزل سستے،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بڑا مطالبہ
اسلام آباد: پیٹرول، ہائی سپیڈ و لائٹ ڈیزل
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ پائی سپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم دوسری طرف آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئندہ بجٹ میں پٹرولیم سیکٹر پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا پھر بھی عوام کو ریلیف دیا، اسحاق ڈار
تفصیلات وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر
پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی، مگر پھر بھی عوام کو
ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے اور پیٹرول کی فی لیٹر
قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، تاہم مٹی کے تیل
کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔ حالیہ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر، پیٹرول
کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 137 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے، اور مٹی کے تیل
کی قیمت 164 روپے پر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم جون سے پندرہ جون کی رات
بارہ بجے تک ہو گا۔
حکومت بجٹ میں پٹرولیم سیکٹر پر ٹیکس کم کرئے، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا مطالبہ
آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئندہ بجٹ میں پٹرولیم سیکٹر پر ٹیکس
کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق وزیر علی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار
کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیش آنے والے مسائل کو فوری حل کیا
جائے۔ سندھ سیس ٹیکس، ٹرن اوور ٹیکس، اضافی سیلز ٹیکس نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے
مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ بجٹ میں غیر ضروری ٹیکسوں کو ختم
کر کے پٹرولیم انڈسٹری کو ریلیف دلوائیں، سندھ سیس ٹیکس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں
براہ راست کمی کا باعث بن رہا ہے، ایرانی پٹرول کی سمگلنگ سے نہ صرف کمپنیوں بلکہ ملکی
معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، ٹرن اوور ٹیکس اور اضافی سیلس ٹیکس جیسے غیر ضروری
ٹیکسوں نے انڈسٹری کو شدید متاثر کر رکھا ہے، ان مسائل کو فوری حل کرانے میں وزیر خزانہ اپنا کردار ادا کریں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پیٹرول، ہائی سپیڈ و لائٹ ڈیزل ، پیٹرول، ہائی سپیڈ و لائٹ ڈیزل
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)