پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، بجلی4.85روپے یونٹ مہنگی
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقرار بجلی مہنگی
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے
کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئی اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)
کی سمری مسترد کردی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ
نہیں ڈالا جائے گا۔خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت ساڑھے 83 روپے فی
لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی،
پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپےاضافے کی تجویز دی گئی تھی
فل لیوی اور ٹیکسز کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر
اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56
پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر
لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
بجلی فی یونٹ 4 روپے 85 پیسے مہنگی کردی گئی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی
کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 85 پیسے مہنگی کردی۔نیپرا کے جاری بیان کے
مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی
اورصارفین سے اس کی وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔
نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے
کا بوجھ پڑے گا۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر
نہیں ہو گا۔
پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقرار بجلی مہنگی