پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہفتہ وار بنیادوں پر کرنے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک

اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے، وز ا رت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے

مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے

جانے کاامکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے ۔ ذ رائع نے بتایا

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین

ہوگا۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثر

عوام کو منتقل کیا جائیگا۔واضح رہے پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

ردوبدل ہر 15روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا اثرعوام کو منتقل کیا جائیگا جوکہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی

میں پس رہی ہے.
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: