پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،قازقستان میں ہنگامے پھوٹ پڑے

قازقستان میں ہنگامے پھوٹ پڑے

الماتے (جے ٹی این پی کے) تیل کے ذخائر سے مالا مال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے کے بعد قازقستان میں مظاہرے تیسرے روز بھی شدت اختیار کرگئے،گزشتہ تین

دنوں سے شدید بدامنی کی شکار وسطی ایشیائی جمہوریہ قزاقستان میں جمعرات کی صبح پولیس اور

حکومت مخالف مظاہرین کے مابین ہلاکت خیز تصادم ہوا۔ الماتی مین اسکوائر پر فورسز اور سیکڑوں

مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔مظاہرین نے

الماتی کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا جبکہ مظاہرین نے پولیس کے کئی دفاتر پر بھی دھاوا بولا جسے

ناکام بنا دیا گیا۔روس قازق صدر کی درخواست پر بگڑتے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے

اپنی فوج بھیج رہا ہے جبکہ ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے،

الماتے شہر کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں

انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دینے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تیل کے زخائر سے

مالا مال ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قازقستان میں مظاہرے تیسرے

روز بھی شدت اختیار کرگئے، الماتی مین اسکوائر پر فورسز اور سیکڑوں مظاہرین کے درمیان

جھڑپوں میں 12پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ مظاہرین نے الماتی کے ہوائی اڈے

پر قبضہ کر لیا، جبکہ مظاہرین نے پولیس کے کئی دفاتر پر بھی دھاوا بولا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

ادھرروس قازق صدر کی درخواست پر بگڑتے حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی فوج

بھیج رہا ہے جبکہ ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، الماتی شہر

کے بعد دارالحکومت نورسلطان میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ

سروس بھی معطل کر دینے کی اطلاعات ہیں۔حکومت کو برطرف کیے جانے اور تیل کی قیمتوں میں

اضافہ واپس لیے جانے کے باوجود مظاہرین سڑکوں سے جانے کو تیار نہیں ہیں۔

قازقستان میں ہنگامے پھوٹ پڑے

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: