پیسکو بورڈ کی ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری

کے پی نیوز/ پیسکو بورڈ کی ملازمین

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران (جائے جان رَہے آن) جیسے جذبہ لئے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تہہ و بالا ہوئے بجلی کے نظام کو درست کیا اور اسکی فوری بحالی ممکن بنائی ان خدمات کے کو دیکھتے ہوئے یونین کے قائدین نے جدوجہد جاری رکھی اس حوالے سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر کی جانب جاری کردہ تفصیلات کچھ یوں ہیں

حالیہ سیلاب میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات‘ چارسدہ‘ نوشہرہ‘ ٹانک اور بنوں وغیرہ

میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا ۔ پسکو اہلکاروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دن رات کام کرکے

ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحال کردی تھی ۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا کے قائدین کی جدوجہد پر پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پسکو ملازمین

کیلئے ہارڈ شپ الاءونس یعنی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

اس موقع پر صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال‘ مرکزی چیئرمین گوہر تاج‘ صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی‘ وائس چیئرمین یاسر کامران‘ ڈپٹی چیئرمین نصیر اللہ مہمند ‘ جائنٹ سیکرٹری شفیع اللہ‘ سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر‘ ڈپٹی چیئرمین جمیل اختر تنولی اور سیکرٹری فنانس اینڈ ویلفیئر ناصر خان نے پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیض اللہ خان دیگر معزز ممبران‘ چیف ایگزیکٹو پسکو گل نبی سید اور پسکو انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

دریں اثناء صوبائی قائدین نے پسکو بی او ڈی اور پسکو انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور

ورکروں پر زور دیا کہ بجلی کے المناک حادثات کے روک تھام کے لئے پرمٹ کے بغیرہرگز کام نہ کریں

اور تسلی کے بعد مکمل ٹی اینڈ پی کو استعمال میں لا کر لائن کو دونوں اطراف سے ارتھ کرکے

کام کیا کریں تاکہ آپ کی جانیں بجلی کے حادثات سے محفوظ ہوسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت کنڈا کلچر اور بجلی چوری اور

پسکو کے ناہندہ صارفین کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کریں تاکہ پسکو کو

ایک منافع اور ترقیافتہ کمپنی بنایا جاسکے ۔

آخر میں انہوں نے حکومت‘ وزارت پاور ڈویژن ‘پپکو اور پسکو انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ پسکو میں

خالی ہزاروں آسامیوں پر فوری طور پر بھرتی کی جائے تاکہ پسکو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صارفین کی مشکلات کا

بروقت ازالہ ہوسکے۔

پیسکو بورڈ کی ملازمین

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: