پیراسیٹا مول ایکسٹراٹیبلٹ اور سیرپ کی قیمت بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پیراسیٹا مول ایکسٹراٹیبلٹ

پیراسیٹا مول ٹیبلٹ نارمل کی قیمت کم جبکہ پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ادویات سازی کی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے حوالے سے وزارت خزانہ کی جا نب سے اعلامیہ جاری کیا گیا

جس کے مطابق ادویات سازی کی کمپنیوں کے حکام سے پیراسیٹا مول کی پرائس پر بات چیت ہوئی،

یہ بھی پڑھیں : پیناڈول سونے کے بھائو بکنے لگی

پیرا سیٹا مول نارمل کی ٹیبلٹ 2.35 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر ا تفا ق رائے کیا گیا،

حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ کا ریٹ بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کیا۔

پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے کرنے کی منظوری دی گئی

جبکہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.60 روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پیراسیٹا مول ایکسٹراٹیبلٹ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: