پہلی بار پیدائش سے قبل ہی بچوں کے اعضا میں فضائی آلودگی کے ذرات کی دریافت

اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: پہلی بار پیدائش سے قبل ہی

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں دورانِ حمل ماں کے جسم سے ہو کر فضائی آلودگی کے ذرات بچے کے اندرونی اعضا تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق درحقیقت یہ پہلی بار ہے جب پیدا ہونے سے پہلے ہی بچوں کے پھیپھڑوں، جگر اور دماغ میں فضائی آلودگی کے ذرات کو دریافت کیا گیا۔

پڑھیں : سالانہ 5 ہزار بچوں کی غیر واضح جنس کیساتھ پیدائش کا انکشاف

محققین کے مطابق یہ دریافت تشویشناک ہے کیونکہ حمل کے دوران ماں

کے پیٹ میں موجود بچے جسمانی طور پر سب سے زیادہ کمزور ہوتے ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کی ابرڈین یونیورسٹی اور بیلجیئم کی ہاسیلٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں 60 ماوں اور ان کے نومولود بچوں کو شامل کیا گیا تھا۔

محققین نے حمل کے بعد 7 سے 20 ہفتوں کے ایسے بچوں کے ٹشوز

کے نمونوں کا تجزیہ بھی کیا جو بدقسمتی سے اسقاط حمل کے باعث مر گئے تھے۔

ماہرین نے خواتین کے خون کے نمونوں میں ماں سے بچے تک

جانے والی نالی میں کاربن کے ذرات کو دریافت کیا

جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ذرات بچے تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ ذرات تمام ماں اور نومولود بچوں میں دریافت کیے گئے

اور معلوم ہوا کہ حمل کے دوران جتنی فضائی آلودگی کا سامنا ماں کو ہوتا ہے،

اتنے زیادہ ذرات بچے میں پہنچ جاتے ہیں۔

فضائی آلودگی ہر خلیے تک پہنچ جاتی ہے ، تحقیق

اسقاط حمل کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کے نمونوں میں

بھی جگر، پھیپھڑوں اور دماغ میں بھی ان ذرات کی موجودگی ثابت ہوئی۔

یہ وہ ذرات ہیں جو ڈیزل، کوئلے اور دیگر ایندھن جلانے کے نتیجے میں فضا میں پھیلتے ہیں،

محققین کے خیال میں اس سے بچوں کی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل لانسیٹ پلانیٹری ہیلتھ میں شائع ہوئے۔

خیال رہے 2019 میں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ فضائی آلودگی سے انسانی جسم کے ہر حصے اور ہر خلیے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پہلی بار پیدائش سے قبل ہی ، پہلی بار پیدائش سے قبل ہی ، پہلی بار پیدائش سے قبل ہی ، پہلی بار پیدائش سے قبل ہی

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: