میرے ہاتھوں کی زنجیر کھل گئی، پہلا نشانہ زرداری ہو گا، عمران خان

کراچی (جے ٹی این پی کے) پہلا نشانہ زرداری ہو گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا،

اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے،

پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی سندھ چاہتا ہے،

سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں،

اگلی بار اندرون سندھ کے دورے پر آپ کے ساتھ آرہا ہوں،

14سال زرداری مافیا نے جو سندھ کے ساتھ کیا ہے اس کا حساب لیں گے،

صرف عدم اعتماد میں نہیں پھنسے کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے،

میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاوں گا ،چھوڑوں گا نہیں،

میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل گئی، میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہوگا،

زرداری تمہارا وقت آگیا ہے، زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔

کراچی میں گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کے جوش و خروش کا اندازہ ہے.

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

سندھ کے دورے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سندھ کے دورے پر ایک چیز واضح ہوگئی کہ پاکستان کے پورے خطے میں سب سے زیادہ سندھ تبدیلی چاہتا ہے۔

سندھ کے لوگ زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری جماعت کے لوگوں نے سندھ کا دورہ کیا اب میری باری ہے .

چودہ سال زرداری مافیا نے سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا ہے.

میں اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب آزادی کا وقت آگیا ہے۔

 ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ہے.

اپوزیشن نے عدم اعتماد کی تحریک پارلیمنٹ میں جمع کرادی.

میں نے اﷲ سے دعا کی کہ اپوزیشن جو کام کرناچاہتی ہے وہ کریں.

کہاوت ہے کہ گیدڑ کی موت نزدیک ہو تو وہ شہر کی جانب دوڑتا ہے .

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپوزیشن نے اپنی سیاسی موت کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک چلائی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو کرکٹ کی دنیا میں ٹاپ فائیو میں مانا جاتا ہے .

کپتان کا میچ کی کامیابی کا راز اس کے منصوبے ہوتے ہیں کہ اگے کیا کچھ ہونا ہے۔

اگر اس میں ایسی صلاحیت موجود نہ ہو تو وہ کامیاب کپتان نہیں بن سکتا.

میں بہت دیر سے چوروں اور ڈاکوؤں کا انتظار کررہا ہوں.

میں نے پچیس سال سے ان کے خلاف جہاد کو جاری رکھا.

میں سیاست نہیں بلکہ اپوزیشن کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔

میں انتظار کرتا رہا کہ آج حکومت گئی کل گئی دھرنا ہوا لانگ مارچ ہوا.

میں ساڑھے تین سال سے ملک کو سنبھال رہا تھا .

جو ملک کا دیوالیہ کرکے اربوں ڈالر ملک کا باہر لے گئے۔

 میں دعا کرتا رہا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں اجائے .

اﷲ مہربان‘ رحمن اور رحیم ہے میں اﷲ سے دعا کرتا رہا اور اس نے میری دعا قبول کرلی۔

انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک پارلیمنٹ میں جمع کرادی.

اپوزیشن یہاں نہیں پھنسی کہ وہ ان کی عدم اعتماد کی تحریک فیل ہوگی.

بلکہ کپتان نے آگے کی تیاری کررکھی ہے۔

راچی آمد پر صحافی نے سوال کیا وزیراعظم صاحب عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟

کیا اپوزیشن میں بیٹھیں گے یا سڑکوں پر نکلیں گے؟

جس پر وزیراعظم نے شاعرانہ جواب دیتے ہوئے کہا مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں،

یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں،

ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کیلئے تیار ہوں۔

عمران خان

پہلا نشانہ زرداری ہو گا

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: