پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور (بیوروچیف عمران رشید سے) پھولوں کا شہر پھر لہو لہو

دہشتگردوں نے پھولوں کے شہر کو ایک بار پھر خون میں نہلا دیا. بزدل دشمنوں نے اس دفعہ معصوم

نمازیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جو جمعے کے روز اپنے رب کے حضور سر بسجود تھے.

رپورٹر کے مطابق پشاور کے قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران

خود کش حملہ ہوا. جس کے نتیجے میں 55 سے زائد نمازی جاں بحق ہوگئے اور 80 سے زیادہ

زخمی ہیں .

وزیر ہائر ایجو کیشن کامران بنگش کے مطابق اب تک 30 سے زائد افراد شہید جبکہ 80 سے زیادہ

افراد زخمی ہیں.شہدا میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں.

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ

مسجد کے اندر ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا جس میں 2 حملہ آور ملوث تھے.

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق پشاور دھماکے میں شہید 30 سے زائد افراد کی لاشوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے. زخمیوں میں سے زیادہ تر شدید زخمی ہیں.

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

سی سی پی او پشاور کے مطابق قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی شیعہ جامع مسجد میں 2 حملہ

آوروں نے گھسنے کی کوشش کی.ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی گئی.

جس کے بعد حملہ آور مسجد میں گھس گئے جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا. دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہی کی.سی سی پی او کے مطابق دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

سیاسی رہنماوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پھولوں کا شہر پھر لہو لہو

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے