پاکستانتازہ ترین

پٹرول 18.50، ڈیزل 40.54 روپے لٹر سستا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پٹرول 18.50 ڈیزل 40.54 روپے سستا

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا. اس بات کا اعلان انہوں نے

قوم سے خطاب کے دوران کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی

قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ

کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا

تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں

جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی

قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیاوزیراعظم شہبازشریف نے عالمی مالیاتی

ادارے(آئی ایم ایف)کے ساتھ پاکستان کے معاہدے پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیرخارجہ

بلاول بھٹو اوران کی ٹیموں کومبارکباد دی ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر

ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ان وزرا

کی کوششوں سے ہوا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ڈیل ایک زبردست ٹیم ورک تھا

اور فنڈ کے ساتھ معاہدے نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی منزلیں طے کی ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔

پٹرول 18.50 ڈیزل 40.54 روپے سستا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے