پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا پٹرول 10 روپے فی لیٹر، بجلی 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پٹرول 10 روپے فی لیٹرکمی

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر کم کر رہے ہیں اور5 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کر رہے ہیں۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینا درست نہیں،

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی شہید ہوئے،

ہمیں اس جنگ میں 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،

سابقہ جمہوری حکومتوں میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے،

سابقہ حکومتوں نے ڈرون حملوں پر احتجاج تک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی فارن پالیسی نہیں ہونی چاہیے جو اپنے ملک کو نقصان پہنچائے،

امریکا کی جنگ میں حصہ لیا توشروع دن سے مخالفت کی، نائن الیون کے بعد دوبارہ جنگ میں شرکت کی گئی،

اس پالیسی کے شروع سے خلاف تھا، بدقسمتی سے اس فارن پالیسی سے 80 ہزار پاکستانیوں کی شہادتیں ہوئی،

قبائلی علاقہ تباہ ہوا، 45 لاکھ پاکستانیوں نے نقل مکانی کی،

مشرف دور میں صرف 10 ڈرون حملے ہوئے، آصف زرداری، نوازشریف کے دس سالہ ادوارمیں 400 ڈرون حملے ہوئے،

یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے حکومت کا شہباز اور بلاول کوخط

آزاد فارن پالیسی تویہ ہونی چاہیے تھی کہ ہمیں امریکا کو بمباری پراحتجاج کرنا چاہیے تھا،

آصف زرداری، نوازشریف نے ڈرون حملوں کے خلاف ایک بیان نہیں دیا تھا،

زرداری نے امریکیوں کو کہا ڈرون حملوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان نے کہا کہ جب ملک کے سربراہان کے بیرون ملک اربوں ڈالرہونگے تو کبھی اپنے ملک کی بہتری کا نہیں سوچتے،

قوم جب ووٹ ڈالے تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے بیرون ملک پیسے، جائیدادیں ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چین اور روس کا دورہ کرچکا ہوں،

دنیا میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، دنیا کی بدلتی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے،

چین، روس کا بڑا اہم دورہ کیا ملک کوعزت ملی، آنے والے وقت میں بڑے اچھے نتائج آئیں گے،

روس سے 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنی ہے، روس سے گیس بھی امپورٹ کریں گے، چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں اہم معاہدے ہوئے۔

پٹرول 10 روپے فی لیٹرکمی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے