حکومت نے پٹرول 12.63 ، ڈیزل 12.13 روپے فی لٹرسستا کر دیا

لاہور (جے ٹی این پی کے) پٹرول ڈیزل فی لٹرسستا

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کمی کی گئی ہے،

اور اس کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 235 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے،

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

اور نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہو جائے گی۔

پہلے اس کی قیمت 197 روپے 28 پیسے تھی۔

اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202.2 پیسے سے کم ہو کر 191.83 پیسے ہو گئی ہے۔

وزیرخزانہ نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دیتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر تک انکم ٹیکس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کو پہلی سہ ماہی ختم ہوئی ہے جبکہ میں نے گزشتہ روز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا تھا،

اس کی کچھ تفصیلات بھی بتانا چاہوں گا۔ ستمبر کے مہینے میں 685 ارب روپے کی کلیکشن ہوئی ہے،

پہلی سہ ماہی یعنی یکم جولائی سے 30 ستمبر کے درمیان 1635 ارب روپے کا ٹیکس

جمع ہوا ہے جبکہ ہدف 1609 ارب روپے کا تھا،

اس طرح ریونیو اہداف حاصل ہوئے ہیں۔ اس مدت کے دوران 84 ارب روپے کے ریفنڈز

دیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 62 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے تھے۔

پٹرول ڈیزل فی لٹرسستا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: