وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی
لاہور (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم قوم سے خطاب پٹرولیم مصنوعات
وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں فوری طور پر کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 10 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد
پٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86پیسے ہو گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد
اس کی نئی قیمت 144روپے 15پیسے ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت پانچ روپے 66 پیسے کم کر کے 118
روپے 31پیسے کر دی گئی ہے
جب کہ مٹی کا تیل ایک روپے سستا کر کے 125 روپے 56پیسے فی لٹر کر دیا گیا ہے۔
پٹرولیم اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی
کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا
جس کے بعد آج وزارت خزانہ نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں