پاکستانتازہ ترینمعیشت،کاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت میں 5 سے 7روپے کمی ،نوٹیفکیشن جاری

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پٹرولیم مصنوعات قیمت کمی

اسلام آباد(جے ٹی این پی کے) وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ۔ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 5،5روپے ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7،7روپے فی لٹر کمی کر دی ،

حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد 140 ر و پے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔

ہائی سپیڈ ڈیزل قیمت میں کمی کے بعد 137 روپے 62 پیسے فی لٹر فروخت ہوگا ۔ مٹی کے تیل کی قیمت کمی کے بعد 109 روپے 53 پیسے فی لٹر مقر ر کی گئی ہے ،

جبکہ لائٹ ڈیزل قیمت میں کمی کے بعد 107 روپے 6 پیسے فی لٹر فروخت ہوگا ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں190ارب روپے سے زائد کا اضافہ


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوزبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس1100پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں190ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،

کاروباری تیزی کے سبب 81.55فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بینک دولت پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں توقعات کے مقابلے میں کم شرح سود بڑھانے پر سرمایہ کار مثبت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور نئی خریداری کو بھی ترجیح دے رہے ہیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،فوڈز ،توانائی سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث رونما ہونیوالی تیزی سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 44500پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھامگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار تو نہ رہ سکا مگر 44300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ۔

پٹرولیم مصنوعات قیمت کمی

کورونا سے مزید 6اموات، کراچی میں اومیکرون کیس کی تصدیق ہوگئی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے