حکومت کایکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی پٹرول پر عائد ٹیکس تین ماہ کیلئے منجمد کرنے پر رضامند ظاہرکر دی۔

جس کے بعد وزارت خزانہ نے بھی پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنو عا ت پر عائد لیوی ٹیکس تین ماہ کیلئے منجمد کرنے پر اصولی رضامندی ظاہر کی ہے ،

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے،

دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 ، پٹرول کی قیمت میں 7، مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے

اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات 16 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے،

آئل کمپنیز ایڈوائزر ی کونسل نے ور کنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت

میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا ا مکا ن ہے۔

دستا و یز میں کہا گیا ہے گزشتہ دوہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے،

مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 رو پے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے،

قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کل شام کو کریگی۔تاہم ذرائع نے کہا ہے ابھی آئی ایم ایف

کیساتھ کوئی حتمی معاہدہ نہیں،

آئی ایم ایف کیسا تھ طے پانیوالے معا ہدے کے تحت جنوری 2023 ء تک پٹرول پر پٹرولیم لیوی

50روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول پر اس وقت 37.42 روپے، ہائی سپیڈ ڈیز ل پر 7.35 روپے ، مٹی کے تیل

اور لائٹ ڈیزل آئل پر دس دس روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر فی لٹر پٹرولیم لیوی بتد ر یج بڑھا کر پچاس

رو پے کی جائیگی۔

پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: