پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، گیس بھی مزید مہنگی خریدنے کیلئے رہیں تیار
اسلام آباد : پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، گیس بھی مزید مہنگی خریدنے کیلئے رہیں تیار
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 26 روپے اور ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لٹر قیمت میں17روپے کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے 3700 روپے میں گیس درآمد کر کے 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں نہیں دے سکتے، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔
عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے پر قیمتوں میں اضافہ کیا، فنانس ڈویژن
تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن سے رات گئے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی
مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی
موجودہ قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کو اطلاق
رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی
قیمت فی لٹر26 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں17 روپے 34 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت
329 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔
جو چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں وہ ایک ماہ نہیں کئی برسوں کی غلطیاں ہیں، محمد علی
قبل ازیں دیگر نگران وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی
محمد علی کا کہنا تھا 3700 روپے میں گیس درآمد کر کے 1100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو
میں نہیں دے سکتے، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو
ہو گا۔ محمد علی کا کہنا تھا برسوں سے بجلی چوری ہو رہی تھی مگر کوئی نہیں روک رہا تھا
جو چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں وہ ایک ماہ کی نہیں کئی برسوں کی غلطیاں ہیں۔ ڈالر کنٹرول کا
فائدہ آئندہ 15 دنوں میں ہو گا۔ بجلی اور گیس کا گردشی قرض 5400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وزیر توانائی نے کہا غریب آدمی پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آئی ہے، وزیر خزانہ
دوسری جانب نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد
سے کم ہو کر 27 فیصد پر آئی ہے،سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ نہیں بڑھایا،اس اقدام سے بھی
بہتری کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف حاصل کر لینگے، ورلڈ بینک سے دو
ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، ایس آئی ایف سی میں شامل منصوبوں سے معاشی ترقی ہوگی۔
نگران وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا حکومت نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے
تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، فیصلے ملنے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ، پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)