پنڈدادن خان ٹریفک کا المناک حادثہ، دلہا،والدہ و دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق
جہلم:جے ٹی این پی کے نیوز: پنڈدادن خان ٹریفک کا المناک حادثہ
پنڈ دادن خان میں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دلہا، اس کی والدہ اور دلہن سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد باراتی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈ پر وادی توبر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا،
جہاں پر بارات والی گاڑی بے قابو ڈمپر کے نیچے دب گئی۔
پڑھیں : 2 بسوں میں تصادم، 28 مسافر جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں دلہا، دلہن سمیت 7 افراد چل بسے ہیں،
جبکہ یہ بھی تبایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دلہے کی والدہ بھی شامل ہیں،
اس المناک حادثے میں متعدد باراتی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی
امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جہاں پر کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،
بے قابو ڈمپر کی ٹکر سے متعدد گاڑیاں بھی ٹکرا گئیں،
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں
اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات سامنا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پنڈدادن خان ٹریفک کا المناک حادثہ ، پنڈدادن خان ٹریفک کا المناک حادثہ
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں