پنوعاقل میں والد، سرگودھا میں بہو قتل، وجوہات جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں

سکھر، سرگودھا(جے ٹی این پی کے نیوز) پنو عاقل سرگودھا والد بہو قتل

صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے پنو عاقل میں پسند کی شادی نہ کرانے پر بیٹے نے اپنے باپ

کو قتل کر دیا، جبکہ صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر سُسر نے طیش میں آ کر

کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے بہو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ناخلف نے باپ کے مرنے کی وجہ گرنے سے چوٹ لگنا بتائی

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم عبد الرحمن نے اپنے والد شہزاد چاچڑ کو مارنے

کے معاملے کو چوٹ لگنے واقعہ قرار دیا تھا، واقعہ ایک روز قبل پنو عاقل کے غریب آباد محلے

میں پیش آیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الرحمن چاچڑ کو گرفتار کر لیا جس نے اعترافِ

جرم بھی کر لیا ہے، ملزم نے والد کی تدفین کردی تھی، پولیس تفتیش میں صورتحال واضح ہوئی، ملزم نے

اعترافی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ والد میری پسند کی شادی نہیں کروا رہے تھے اس لیے چھری

مار کر قتل کیا، والد کو قتل کرنے کے بعد چوٹ لگنے سے موت کا ڈرامہ کیا۔

سُسر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی بہو تین بچوں کی ماں تھی

سرگودھا کے نواحی چک 137 جنوبی کے گھرانے کی شازیہ بی بی سرگودھا شہر میں فیصل آباد روڈ

پر واقع ایک ٹاون میں تین بچوں کی ماں تھی گزشتہ روز گھریلو جھگڑے میں سُسر مختار نے کلہاڑی

کے پے در پے وار کر کے اس کی جان لے لی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم

کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے اس کے آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، جبکہ پولیس جائے

وقوعہ سے شواہد حاصل کر کے مصروف تفتیش ہے،اور ملزم سُسر مختار کی تلاش جاری ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پنو عاقل سرگودھا والد بہو قتل ، پنو عاقل سرگودھا والد بہو قتل

= پڑھیں = پاکستان سمیت دنیا بھر سے سچی کہانیاں اور واقعات

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: