پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس سی ہوم اکنامکس امتحانی نتائج کا اعلان

لاہور (جے ٹی این پی کے) پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس سی

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ٹو (فرسٹ ائیر) سیکنڈ اینول 2021 اور بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ون ، ٹو (سیکنڈ، تھرڈاور فورتھ ائیر) سیکنڈ اینول2021ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔


پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کی ترکیہ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت


پاکستان کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر ادارہ تحقیقات اسلامی اوراستنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں اردو، ترکی ، عربی اور انگریزی زبانوں میں مقالات پیش کئے گئے ۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی ادارہ زبان و ادبیات سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم

نے’ترکی اور ترک اردو نثر میں‘کے عنوان سے مقالہ پیش کیاجسے حاضرین نے خوب سراہا۔

انہوں نے افسانوی اور غیر افسانوی نثرکے تجزیے سے دکھایا کہ اردو میں ترکی

اور ترکوں سے اخلاقی اور جمالیاتی معیارات کا اخذو استفادہ کیا گیا۔

مزید برآں پچھلی دو صدیوں کی بین الاقوامی سیاست کے سیاق میں بھی دونوں ملکوں کے

تہذیبی اور ملی تعلقات کے مختلف پہلو اردو نثر میں جگہ پاتے رہے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس سی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: