پنجاب کی نگران حکومت نے مزدور طبقے کو بڑا ریلیف دیدیا

لاہور: کرن نذیر: پنجاب کی نگران حکومت نے مزدور

Journalist JTNPK
Lady Reporter jtnpk

صوبہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہور میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والے مزدوروں کو بڑا ریلیف مل گیا، میٹرو بس سروس کا آغاز اب صبح ساڑھے 6 بجے کے بجائے آدھ گھنٹہ قبل صبح چھے بنے ہوا کرے گا جس کی بدولت ہزاروں مزدوروں کو بروقت منزل مقصود پر پہنچنے میں آسانی ہو گی۔

پنجاب کا سیوریج نظام جدید ترین بنانے پر عملدرآمد شروع

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مزدوروں کی سہولت کے

لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور میٹرو بس سروس کا آغاز صبح

ساڑھے6 بجے کی بجائے چھ بجے کرنے کا فیصلہ کیا جس کی

نگران پنجاب کابینہ نے باضابہ منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب

محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ماس

ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ماس

ٹرانزٹ اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو میٹرو بس

سروس صبح 6 بجے شروع کئے جانے کے حوالے سے بھی

آگاہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،

سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے

اجلاس میں شرکت کی اور لاہور میٹر بس سروس کا آغاز صبح

ساڑھے چھ بجے کی بجائے چھ بجے کرنے کے فیصلے سے

متعلق امور کا جائزہ لینے کے بعد جلد از جلد پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پنجاب کی نگران حکومت نے مزدور

پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: