پنجاب کا سیوریج نظام جدید ترین بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
لاہور: پنجاب کا سیوریج نظام جدید ترین

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کے سیوریج سسٹم ( نکاسی آب نظام ) کو جدید بنانے کیلئے امریکی طرز کے ماڈل کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
پنجاب میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، جرمن کمپنی آمادہ ہو گئی
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے واسا کے وفد نے امریکہ کا دورہ کیا،
دورے کے دوران امریکہ میں قائم سیوریج کے جدید نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے سیوریج لائن دورے میں امریکی
ماہرین نے پاکستانی وفد کو بریفنگ دی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نظام
کی تعمیر پر تجاویز دیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہ جدید مائیکرو ٹنلز لاہور میں تعمیر کئے جائیں گے،
منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا اور اس پر مجموعی طور پر 180
ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی جسے ایشین انفراسٹر اکچر بینک فنڈ کر رہا ہے۔
منصوبے کی تکنیکی باریکیوں سے نمٹنے کیلئے واسا نے امریکہ
میں مقیم معروف انجینئر رضوان صدیقی کی خدمات حاصل کی ہیں۔
لاہور میں سیوریج کا یہ جدید نظام بیس کلومیٹر ٹرنک سویر پر مشتمل ہو گا،
جس کو تیس فٹ زمین کی گہرائی میں جا کر نصب کیا جائے گا۔ اس
منصوبے کے مکمل ہونے سے سیلاب کا پانی سیوریج کے پانی میں شامل نہیں ہو سکے گا،
صاف پانی کا معیار مزید بہتر ہو گا، جبکہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پنجاب کا سیوریج نظام جدید ترین
پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )