پاکستانتازہ ترین

پنجاب کی وزرات اعلیٰ کیلیے جوڑ توڑ عروج پر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پنجاب وزرات اعلیٰ جوڑ توڑ عروج پر

پنجاب کی وزرات اعلیٰ کیلیے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا.

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد چوہدری برادران سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

گزشتہ روز کی ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک تھے جبکہ چوہدری شجاعت گھر پر موجود تھے لیکن ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا.

جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔

اس پر حکومتی کمیٹی کا کہنا تھاکہ ق لیگ کو وزرات اعلیٰ دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں،

ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلیٰ بننے پر اعتراض نہیں۔

حکومتی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلیٰ لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں۔

ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حتمی جواب کیلئے اتوار تک کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو شام 7 بجے مونس الٰہی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے.

اور وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا.

جس میں چوہدری شجاعت بھی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر ناخوش نظر آئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ق لیگ کے ارکان اور سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی،

اجلاس میں چوہدری پرویز الہی نے دیگر حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر اعتماد میں لیا،

پنجاب کی موجودہ صورتحال اور ترین گروپ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا،

اجلاس میں دیگر حکومتی اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا

جبکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں۔

اجلاس میں شرکا کا موقف تھا کہ ق لیگ کو جلد اپنا سیاسی فیصلہ کرنا ہو گا،

یہ نہ ہو کہ دیر ہو جائے، ادھر کے رہیں نہ ادھر کے،

چوہدری شجاعت بھی مرکزی حکومت کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور پارٹی کو مایوس نہیں کرنا

جبکہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھتے ہوئے مشاورت سے فیصلے کریں گے.

مسلم لیگ (ق )کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) اتوار کو طلب کرلیا گیا.

جس میں وزیراعظم کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر3 بجے ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چوہدری پرویز الہٰی کریں گے جس میں اراکین قومی اسمبلی اورچوہدری شجاعت بھی شریک ہوں گے۔

پنجاب وزرات اعلیٰ جوڑ توڑ عروج پر

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے